Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

امریکہ اسلام کا سب سےبڑا دشمن ہے:ہندوستانی مبصر احمد رحمانی

 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے ایک سیاسی مبصر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو امن کا حامی اورعلاقے کا محفوظ ترین ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکنے میں زبردست کردارادا کیا ہے۔

ایک ہندوستانی سیاسی مبصر ’’احمد رحمانی ‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویومیں اسلامی جمہوریہ ایران کو امن کا حامی اورعلاقے کا محفوظ ترین ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ نے خطے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکنے میں زبردست کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی استحکام اور مضبوط قیادت کی روشنی میں دہشتگردی کبھی بھی اس اسٹریٹجک ملک میں سرایت کرنے میں کامیاب نہیں رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے اوروہ کبھی بھی کسی بھی قیمت پر دہشتگردوں اوران کے حامیوں کو ملک کے امن واستحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔سیاسی مبصر نےاسلامی جمہوریہ ایران پر دہشتگردی کی حمایت کرنے کے مغربی حکومتوں اوراسے وابستہ میڈیا کے دعوؤں کو ایران مخالف پروپیگنڈہ مہم قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی علاقے میں دہشتگردی کے سب سے بڑے اسپانسر ہیں ۔

انہوں نے امریکی حکومت کی طرف سے غاصب صیہونی رژیم کو دی جانے والی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی رژیم ایک دہشتگرد رژیم ہے کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام اور انہیں بے گھر کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ صیہونی رژیم کی پشت پناہی کرکے دراصل دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے عرب دنیا کی بعض رجعتی حکومتوں کے علاقائی کردار کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور عمارات جیسی ڈکٹیٹر حکومتوں نے ہی علاقے میں داعش اورالقاعدہ کو پروان چڑھایا ہے اوریہی حکومتیں علاقے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے وہابی آئیڈیولاجی کی ترویج کرکے شام وعراق میں دہشتگردوں کے ذریعے قتل عام کرواکے ان پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کی ہے ۔

امریکہ کو عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے انہوں نےکہاکہ امریکہ کی طرف سے علاقے میں سرگرم دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کرتا ہے ۔موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ اسلام کا سب سےبڑا دشمن ہے اوروہ اسلام اورمسلمانوں کو کمزور کرکے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

The post امریکہ اسلام کا سب سےبڑا دشمن ہے:ہندوستانی مبصر احمد رحمانی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IbFPcZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar