اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائےاور ہم بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں سنگین انسانی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بھارتی قابض افواج نے سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کی پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کیا اور حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے نہتے شہریوں کی آزادی کیلئے اٹھائی جانے والی آواز کو عالمی برادری تک پہنچنے سے روکنے کیلئے مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، گزشتہ روز بھی مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، عالمی برادری اس تمام صورتحال کا نوٹس لے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی بھی خلاف ورزیاں کررہا ہے، رواں برس بھارتی افواج کی جانب سے 370 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں جن میں 20 شہری شہید اور 71 زخمی ہو چکے ہیں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر خلاف ورزیوں کی تعداد میں غیر روایتی اضافہ کسی مہم جوئی کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے، لائن آف کنٹرول ہو یا ورکنگ باؤنڈری ہم اپنی سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے۔
ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور فلموں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو افسوسناک اور بھارت کا پاکستانی ثقافت سے خوفزدہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
The post بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے،دفترخارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2E6BFRg
via IFTTT
No comments:
Write komentar