کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کےمرکز بہادرآباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کو قریب لانے کیلئےپارٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار رات گئے بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ،عامر خان اورفیصل سبزواری سے ملاقات کی۔
فاروق ستار کی بہادرآباد آمد کا فیصلہ پی آئی بی میں پارٹی مرکز میں دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوا جبکہ ان کی اہلیہ اور پارٹی رہنما علی رضا عابدی بھی فاروق ستار کے ساتھ بہادر آباد آئے۔
بہادر آباد گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اخلاقی طور پر بہادرآباد آنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی لیکن آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مجھے اخلاقی جرات ملی اگر ہم اپنے اختلاف کی وجہ سے بظاہر الگ الگ ہوں لیکن ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دوستوں کی دعوت پر ہی یہاں آیا اور یہاں مجھے بہت عزت اور محبت دی گئی۔
The post فاروق ستار کی ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آمد،پارٹی رہنماؤں سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GnKSus
via IFTTT
No comments:
Write komentar