Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 29 March 2018

مغربی میڈیا ایران مخالف مہم میں ملوث ہے:ملائیشیائی پروفیسر

 

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کی ہیلپ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے کہا ہے کہ اکثر مغربی میڈیا بشمول بی بی سی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث ہیں۔

ہیلپ یونیورسٹی کے میڈیا سٹڈیز کے پروفیسر ’’قمر الدین قمرالزمان‘‘ نے ایرانی ذرایع ابلاغ کے ساتھ انٹریومیں کہا کہ اکثر مغربی میڈیا بشمول بی بی سی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا اپنے مالکوں کی سیاسی خواہشات پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف منفی تاثرات کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا لاکھ اپنے آپ کو غیرجانبدرا ثابت کرے مگر وہ آخر اپنے مالکوں کی سیاسی خواہشات پر چلتے ہوئے انہی کے مقاصد کے مطابق طریقہ اپناتے ہیں۔

مسلمانوں کے خلاف مغربی میڈیا کی پروپیگنڈہ مہم کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر قمر الزمان نے کہا کہ مغربی میڈیا کی سیاسی سوچ کا مقصد اسلام کو مسخ کرنا ہے اور وہ اپنے مقاصد پانے کے لئے مسلمانوں کو انتہاپسند اور شدت پسند افراد قرار دیتےہیں۔موصوف پروفیسر نے کہا کہ مغربی ممالک اپنے ملکوں اور اسلامی ممالک میں ہونے والے واقعات کو دکھانے کے لئے دوہرامعیار اپناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خبر اور ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مغربی میڈیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی رپورٹس تیار کرکےغیرقانونی اقدامات کے مرتکب ہوئےہیں۔

ملائیشیائی پروفیسر نے کہا کہ مغربی ممالک ہمیشہ ایران کو انتہاپسند، خطرناک اور دہشتگرد دکھانے کی سازش میں ملوث رہے ہیں جبکہ وہ یمن پر جارحیت کرنے والوں پر تنقید نہیں کرتے کیونکہ جارحیت کرنے والے امریکہ کے اتحادی ہیں۔

The post مغربی میڈیا ایران مخالف مہم میں ملوث ہے:ملائیشیائی پروفیسر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J4ozHJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar