اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کےدرمیان جرائم کے مرتکب اشخاص اور سزایافتہ مجرمان کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب، چین اور صومالیہ کے ساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دی جس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جرائم کے مرتکب اشخاص کی منتقلی اور چین کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق صومالیہ اور پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پر معاہدے کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی مدد سے صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔کابینہ نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے قانون امتناع انسانی اسمگلنگ ایکٹ 2018 کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ڈرگ کورٹ اسلام آباد کے چیئرمین غلام تقی ساجد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو انسداد منشیات کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج کے طور پر تعیناتیوں کی بھی منظوری دی۔محکمہ جات میں تعیناتیوں کے حوالے سے اجلاس میں فدا محمد وزیر کو پیپرا کا منیجنگ ڈائریکٹر، محمد نوید کو پی ٹی اے میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری دی اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی اے کے نئے ممبر فنانس چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے عبدالعلیم میمن کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فہرست سے 11 اشیا کو ختم کرنے جبکہ 3 نئی اشیا جن میں مائع چائے کافی وائٹنر، چائے کی پتی اور پام اولین شامل کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی غرض سے 139 نئی ادویات کے اضافی حجم رکھنے والے پیکٹوں پر زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت آویزاں کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
The post وفاقی کابینہ کی سعودی عرب، چین، صومالیہ سے اہم معاہدوں کیلئے منظوری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J4E8iz
via IFTTT


No comments:
Write komentar