Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 20 June 2018

’’ اگر یہ شہباز شریف ہے تو ۔۔۔۔۔۔‘‘ ریحام خان نے خادم اعلیٰ کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ تہمینہ درانی بھی سوچ میں پڑ گئیں

 

’’ اگر یہ شہباز شریف ہے تو ۔۔۔۔۔۔‘‘ ریحام خان نے خادم اعلیٰ کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ تہمینہ درانی بھی سوچ میں پڑ گئیں۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گذشتہ روزسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف میں جشن کا سماں ، پاکستان کے بڑے مذہبی گھرانے نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں

جس میں وہ لندن کی ایک سڑک کو بھاگ کر بغیر پروٹوکول کے پار کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کی ویڈیو وائرل ہوئی تو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کی تعریف کر ڈالی۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگر اس ویڈیو میں واقعی شہباز شریف ہیں اور یہ ان کا کوئی ہم شکل نہیں ہے، تو میری ان کے لیے عزت مزید بڑھ گئی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کس طرح نارمل انداز میں سڑک پار کی ہے۔ اور ان کی اس ویڈیو میں واضح طور پر کہیں بادشاہت دکھائی نہیں دی۔ریحام خان کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک بلاگر اور پی ٹی آئی کے کارکن فرحان خان ورک نے تہمینہ درانی کی توجہ مبذول کروائی اور لکھا کہ

یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی تعطیلات میں پرائیویٹ سکولز کی جانب سے فیسوں کی وصولی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے والدین کو بڑی خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں : میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں ، شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے ورنہ ۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے نامور شخصیت پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

آپ کو محتاط ہوجانا چاہئیے۔فرحان کے اس ٹویٹ پر ریحام خان نے ان کا ٹویٹر پیغام ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے گلہ کیا اور لکھا کہ فرحان میں نے غلطی سے آپ کے ساتھ بھائی اور بیٹے والا برتاؤ رکھا۔ آپ کا تہیمنہ درانی کو دیا گیا مشورہ اتنا ہی بے ہودہ جیسے کوئی آپ کو مجھ سے جوڑنے کی کوشش کرے۔ اپنا ضمیر اس طرح سے مت بیچو۔ریحام خان کے اس ٹویٹ کے جواب میں فرحان خان ورک نے لکھا کہ میں نے تہمینہ درانی کو صرف اتنا کہا ہے کہ ان کے خاوند عمر کے اس حصے میں اس طرح سڑک کے درمیان چل رہے ہیں اسی لیے وہ محتاط رہیں، بالخصوص جب سڑک پر تیز رفتار گاڑیاں چل رہی ہوں۔میں نے آپ سے کچھ نہیں جوڑا۔ میں فرحان خان کا فین اکاؤنٹ چلاتا ہوں اور ساتھ ہی فرحان خان کے آفیشل اکاؤنٹ کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ ان کا آفیشنل اکاؤنٹ تو یہ ہے۔جس پر فرحان خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنا فین اکاؤنٹ چلانے والے کو وضاحت دینے پر شکریہ کہا ۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2I6sgep
via IFTTT

No comments:
Write komentar