Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے دیا، خورشید شاہ

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے دیا اور اب پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا ہے۔ خورشید شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مل کر صدارتی امیدوار لانے کے لیے کہا تھا،پی ٹی آئی کے فواد چوہدری میرے پاس آئے اور کہا کہ مشترکہ صدارتی امیدوار لاتے ہیں، اس موقع پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جب انہوں نے فواد چوہدری سے صدارتی امیدوار کا نام مانگا تو انہوں نے اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا جس پر میں نے ہامی بھر لی تاہم اعتزاز احسن کا نام خود پیش کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا اور عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 30 اگست کودن 12 بجے تک واپس لے سکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دوپہر ایک بجے جاری کی جائے گی۔

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، صدرمملکت ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

The post صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کا نام تحریک انصاف نے دیا، خورشید شاہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LFjVjF
via IFTTT

No comments:
Write komentar