Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

اقتدار میں آتے ہی شیخ رشید کے تیور بدل گئے۔۔۔ پنڈی بوائے کی سٹی اسٹیشن آمد پر مسافروں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تفصیلات آ گئیں

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شیخ رشید کی آمد پرشہریوں کو سٹی اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا۔۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عوامی رہنما کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا عوام میں گھُل مل جانا ہے لیکن وفاقی وزیر برائے ریلوے تعینات ہوتے ہی شیخ رشید کے تیور ہی بدل گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ،

شیخ رشید کی آمد پرشہریوں کو سٹی اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا۔ سٹی اسٹیشن انتظامیہ نےدفاتر کے داخلی دروازوں پرتالےلگادیے۔شہریوں کو ٹکٹ کے حصول میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یاد رہے اس سے پہلےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ٹریفک وارڈن نے وفاقی وزیر کی آمد پر عام شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو گرا دیا تھا۔وفاقی وزیر کی آمد پر ان کی گاڑی گزارنے کے لیے راستہ چاہئیے تھا اسی لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار نے خو آگے بڑھ کر تمام موٹرسائیکلوں کو ہٹا دیا تاکہ وفاقی وزیر کی گاڑی گزر سکے۔شیخ رشید نے بھیگاڑی رکوا کر کہا کہ میں لحاظ کر رہا ہوں ورنہ میں یہ ساری موٹرسائیکلیں اُٹھوا سکتا ہوں۔ ٹریفک اہلکار کو ہدایت کی کہ سڑک کے درمیان میں پارک کی گئی ان تمام موٹرسائیکلوں کو یہاں سے اُٹھوایا جائے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہی الیکشن سے قبل یہ نعرہ لگایا تھا کہ وہ وی آئی پی پروٹوکول ختم کریں گے تاہم ایسا عملی طور پر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔یہی وجہ ہے کہ کبھی ہمیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے نظر آتے ہیں۔اور کبھی ان کے ساتھ شاہانہ پروٹوول ہوتا ہے۔دو روز قبل ان کے پروٹوکول کی وجہ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہو چکی ہے۔جس کے بعد لوگوں کی طرف سےتحریک انصاف کی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔(س)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2MYqSkA
via IFTTT

No comments:
Write komentar