Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 1 August 2018

عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو کیا بڑی ذمہ داری سونپ دی ، (ق) لیگ آئیندہ ملکی سیاست میں کیا کردار ادا کرنے والی ہے ؟ دھماکہ خیز خبر آ گئی

 

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم (ق) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی سے مل کر پنجاب کا سیاسی مورچہ سنبھالنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں،


اور صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات کے علارہ سیاسی اور برادری دھڑے بندیوں کے حوالے سے جوڑ توڑ کے ماہر ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اپنے قریبی رفقاءسے مشاورت کی ہے اور ان کو مسلم لیگ (ن) اور دیگرارکین سے رابطے کر کے ان سے ملاقاتیں کرانے کا ٹاسک دیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے دو مضبوط امیدوار میاں اسلم اقبال اور عبدالعلیم خان ، چوہدری پرویز الہیٰ قومی اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑ رہے ہیں۔ این اے 69 گجرات سے ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ اور این اے 65 چکوال سے سرواد فیض ٹمن یا چوہدری شافع حسین کے ضمنی انتخابات لڑنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے چیف آرکنائزر راجہ محمد بشارت خان اور سیکر ٹری جنرل چوہدری ظہیر الدین نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے، انکے صوبائی وزیر بننے کا قومی امکان ہے۔ راجہ بشارت کو وزارت قانون کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے کوٹے سے بہاولپور سے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے وفاق وزیر اور احسان الحق اور عمار یاسر کے صوبائی وزیر یا مشیر بنائے جانے کا


امکان ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب کے محاذ پر وزارت اعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی برتری کے بعد قائد ایوان کا فیصلہ تو نہ ہو سکا البتہ پنجاب اسمبلی کی سپیکر شپ کیلئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا نام آنے پر مسلم لیگ ن کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور امکان یہ ظاہر کیا معروف تجزیہ کار سلمان غنی اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔جا رہا ہے کہ حکومتی محاذ تحریک انصاف سنبھالے گی تو سیاسی محاذ پر ق لیگ کا کردار اہم ہو گا اور حالات و واقعات اور رجحانات یہی ظاہر کر رہے ہیں کہ وفاقی حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق اندرونی اور بیرونی محاذ پر سرگرم ہو گی تو سیاسی میدان صرف پنجاب میں لگے گا۔ جہاں حکومت اور اپوزیشن میں نمبرز گیم میں زیادہ فرق نہیں رہے گا۔ البتہ پنجاب اسمبلی کا ایوان گرم ہو گا لہٰذا دیکھنا پڑے گا کہ پنجاب کے محاذ پر کیا ہو گا چودھری پرویز الٰہی کی نامزدگی کے مقاصد کیا ہیں۔ اپوزیشن اور خصوصاً مسلم لیگ ن کی آئندہ حکمت عملی کیا ہو گی اور حکومتوں کی تشکیل کے عمل کے بعد استحکام آ سکے گا؟ پاکستان میں سیاست کا اصل میدان تو قومی اسمبلی میں لگتا ہے مگر اس بار ماضی کے برعکس پنجاب کی اسمبلی خاصی ہنگامہ خیز ہو گی قومی سیاست کے بڑے نام چودھری نثار علی، سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پنجاب اسمبلی کے فلور کی زینت بنیں گے ۔ یہ اور ان جیسے کئی بڑے پارلیمانی نام اس بار پنجاب کی سیاست میں اہم ترین کردار ادا کرینگے ۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2NWEjhJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar