اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنگ اور جیو پر بے بنیاد الزامات لگانے کے ہتک عزت کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی کے باعث عمران خان کے سمن جاری کردیے گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کے حکم پر عدالتی اہلکار نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی سمن چسپاں کر دیا۔
سمن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عمران خان یا اُن کے وکیل پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔عدالت کی جانب سے دو مرتبہ بلائے جانے کے باوجود نہ عمران خان خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل آیا۔یاد رہے کہ جیو جنگ گروپ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے پر معافی مانگنے اور ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان پر نواز شریف سے پیسے لینے، پیسے کی خاطر بھارت اور امریکا کے ایجنڈے پر عمل کرنا، میڈیا گاڈ فادر، بلیک میلر اور فرعون جیسے الزامات لگائے اور ہر الزام کئی بار دہرایا تاہم جب جب عدالت نے انہیں طلب کیا تو وہ پیش نہیں ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو اگر کوئی این آر او دیا گیا تو یہ تحریک انصاف کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا
قانون کے یکساں اور آزادانہ نفاذ کے علاوہ کوئی چیز قابل قبول نہیں۔تحریک انصاف نے نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف اور خاندان کیلئے کسی قسم کا این آر قبول نہ کرنے اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اداروں سے بات چیت کا بیان انتہائی تشویشناک ہے، قانون کے یکساں اور بے لاگ نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ قابل قبول نہیں۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ احتساب کا عمل بلا تعطل مکمل ہونا چاہیے، نواز شریف کے ساتھ وہی برتاؤ کیا جانا چاہیے جیسا چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عام شہریوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔تحریک انصاف نے فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس اور مؤثر حکمت عملی کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔عمران خان نے نورالحق قادری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں وہ فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کیخلاف ریفرنسز کی اصولی منظوری بھی دی گئی، عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی شہباز شریف اور پنجاب کے وزیر صحت کیخلاف ریفرنسز تیار کرے۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2E3wpxu
via IFTTT

No comments:
Write komentar