Technology

Ads

Most Popular

Friday, 1 June 2018

شمالی کوریا کے رہنما کو دورہ روس کی دعوت

 

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات اور ماسکو پیانگ یانگ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان یہ ملاقات پیانگ یانگ میں ہوئی۔روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر دونوں کوریاؤں کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی حمایت کا اعلان کیا اور کم جونگ ان کو روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

روسی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو سے بھی ملاقات کی اور شمالی کوریا کے خلاف امریکی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا کا بحران اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے جب شمالی کوریا کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم کر دی جائیں۔

The post شمالی کوریا کے رہنما کو دورہ روس کی دعوت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2sviTPD
via IFTTT

No comments:
Write komentar