اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی فوجیوں کو افغانستان منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات عربی زبان بولنے والے درجنوں اسرائیل فوجیوں کو افغانستان متنقل کرنے میں ملوث ہے۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد افغان صدر نے اماراتی افواج کابل بھیجنے کا معاہدہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اب افغانستان کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ 200 کمانڈوز کو کابل بھیجنے کا معاہدہ ہوا ہے۔
روزنامہ ویسا ”کابل” کا دعویٰ ہے کہ امارات نے عربی بولنے والے 90 اسرائیلی فوجیوں کو افغانستان منتقل کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان ٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ بہت جلد اسرائیل فوجیوں کے کئی دستے شمال مغربی افغانستان پہنچ جائیں گے اور طالبان کے خلاف جنگ میں شریک ہونگے۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون اور خفیہ طور پر صہیونی اہلکاروں کو افغانستان بھیجنے پر خطے کے ممالک میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ خبر رساں ادارہ ”ویٹر انز ٹوڈے” کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو افغانستان منتقل کرنے کا اصل مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک پر نظر رکھنا ہے۔ متعدد بار اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی افغانستان میں موجودگی کی خبروں کے باجود کابل حکام نے کسی قسم کا رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
دوسری طرف امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں عراق اور شام میں ذلت آمیز شکست کے بعد داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے میں مصروف ہیں، داعشی دہشت گردوں جللال آباد ہوائی اڈے کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران فرانس اور الجزائر سے تعلق رکھنے والےغیرملکی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی ہے اور مقامی لوگوں کو جہاد میں شامل ہونے کی ترغیب کے علاوہ باقاعدہ طور پر تربیت بھی دی جاتی ہے، دہشت گردوں کو بم دھماکے اور خودکش حملوں کی خطرناک تربیت دی جاتی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کابل حکومت نے فی الفور داعش کے سد باب کے لئے اقدامات نہ کئے تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ افغانستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس کے باوجود صہیونی فوج کا افغانستان منتقلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
The post صہیونی فوجیوں کو افغانستان منتقل کرنے میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IFrEN0
via IFTTT
No comments:
Write komentar