Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

ایوانکا ٹرمپ کی زندگی کی مختصر داستان حیات

 

امریکی صدر کی مشیر خاص اور صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی زندگی کی مختصر داستان حیات

نام : ایونکا میری ٹرمپ
تاریخ پیدائش: 30 اکتوبر1981
جائے پیدائش: نیویارک سٹی، امریکہ
والد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
والدہ: ایوانا ٹرمپ (مطلقہ)
شریک حیات: جاریڈ کوشنر (بزنس مین اور امریکی صدر کے مشیر خاص)
بچے: 3
تعلیم: پنسلوینیا یونیورسٹی سے آرٹ اور سائنس میں بیچلرز کی سند
پیشہ: بزنس ویمن، ماڈل، رائیٹر، سیاستدان اور ٹی وی اینکر

ایوانکا میری ٹرمپ امریکہ کے پنتالیس ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاررباری شخصیت اور سابقہ ماڈل بھی ہیں، ایوانکاکی والدہ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ہیں۔

عملی زندگی: ایوانکا نے 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں وہ کافی حدتک کامیاب رہی۔

ایوانکا ٹی وی پر بھی نمایاں شخصیت کے طور پر جانی جاتی رہیں، کئی پروگرامز میں بطور مہمان آنے کے بعد کچھ عرصہ ایوانک نے بھی پروگرامز کی میزبانی کی اور آخرکار ایک مشہور ریالٹی شو میں بطور جج بھی کام کیا۔ اس وقت ایوانکااپنے والد وسیع بزنس میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ ایک کامیاب کارروباری شخصیت ہے۔

سیاست میں انٹری: 20 جنوری 2017ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ایوانکا اپنے والد (جوکہ امریکی صدر بن چکے تھے) کی مشیر خاص بن گئیں ایوانکا وائٹ ہائوس میں ہی مقیم رہیں حالانکہ انتظامی طور پر وہ کسی بھی عہدے پر فائز نہیں ہیں، اس کے باوجود وہ وائٹ ہائوس میں اپنے والد کے ہمراہ دیکھی جاتی تھی، کہا جاتا ہے کہ ایوانکا بہت سے معاملات میں اپنے والد کو مشورہ دیتی ہے یہاں تک کہ شامی ائیر بیس شعیرات پر 7 اپریل 2018ء میں ہونے والا حملہ بھی ایوانکا کے مشورے سے کیا گیا تھا، اس حملے میں امریکی بحریہ نے شعیرات ائیربیس پر 59 ٹماہک میزائل داغے تھے، ایوانکا کی وائٹ ہائوس میں غیر قانونی سرگرمیوں اور والد کو غیر ذمہ دارانہ مشوروں کی وجہ سے بالآخر وائٹ ہائوس کو خیرباد کہنا پڑا کیونکہ امریکی انتظامیہ ایوانکا سے تنگ آچکی تھی۔

کوشنر سے شادی: ایوانکا نے 15 جولائی 2009ء میں امریکی یہودی اور معروف کارروباری شخصیت جاریڈ کوشنر سے شادی کی اور ساتھ ہی عسائیت کو چھوڑ کر یہودیت اپنالی، کوشنر کا تعلق کٹر یہودی گھرانے سے ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں ایوانکا اور جاریڈ دونوں ہی امریکی اور اسرائیلی شمولیت کے حامل ہیں اور کوشنر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے خاص مشیر ہیں، علاوہ ازین کوشنر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کردہ متنازعہ ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے ماسٹر مائینڈ ہیں، 14 مئی 2018ء میں امریکہ نے اپنے نئے سفارت خانے کا افتتاح بیت المقدس میں کیا، افتتاحی تقریب میں ایوانکا اور کوشنر نے امریکہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ایوانکا اور کوشنر کی اہمیت کیا ہے۔

The post ایوانکا ٹرمپ کی زندگی کی مختصر داستان حیات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N1nSRD
via IFTTT

No comments:
Write komentar