Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 28 June 2018

’’ کس قانون کے تحت نا اہل کیا گیا۔۔۔۔۔؟‘‘ عدالت سے نا اہل ہوتے ہی شاہد خاقان عباسی کے کھڑاک نے سب کو ہلا دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے اپنے آبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی

مسترد کردیئے تھے جب کہ ٹریبونل نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے بھی ان کے آبائی حلقے این اے 66 جہلم سے کاغذات مسترد کیے تھے۔جیونیوز کےمطابق دونوں امیدواروں نے الیکشن ایپلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا: شاہد خاقان کا مؤقف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا۔شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے: فواد چوہدریدوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ ٹریبونل کےمطابق بیرون ملک دوروں پر32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔اپیل میں کہا گیا ہےکہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی،

ٹریبونل نےلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں :اچھے کپڑے پہننے چھوڑ دیں ، ان خوبصورت کالے بالوں کو چڑیا کا گھونسلہ بنائیں اور اورپو ری کوشش کر کے اپنی جسمانی کشش ختم کردیں ۔۔۔۔۔ دفتر میں کام کرنیوالی ایک پاکستانی خاتون کو یہ مشورہ کس نے اور کیوں دے دیا ؟ ایک انوکھا مگر سچا واقعہ ملاحظہ کیجیے

یہ بھی پڑھیں :’’ عمران خان پر الزام لگانے والوں شرم سے ڈوب مرو۔۔۔۔۔‘‘ پچھلے 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں تعلیم کے نظام کو کہاں پہنچا دیا گیا؟ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا

یہ بھی پڑھیں :پنجاب یونیورسٹی میں پڑھنے والا ایک پینڈو طالبعلم اور لاہور میں رہنے والی اسکی خالہ کی بیٹی ۔۔۔۔ کئی سال قبل ہونیوالی اس عشقیہ واردات کا عمران خان کی پالیسیوں سے کیا تعلق ہے ؟ یہ دلچسپ تحریر ملاحظہ کیجیے

یہ بھی پڑھیں :بریکنگ نیوز: بی جے پی کے سابق بھارتی وزیر نے مودی کی پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا، اس کھوکھلی سازش کا سکرپٹ کس نے اور کب لکھا ؟ دنگ کر ڈالنے والے انکشاف



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2lHJdDc
via IFTTT

No comments:
Write komentar