تحریک انصاف کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا جس میں پولنگ کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز دن 12 سے 4 بجے تک شدید گرمی ہو گی جس کی وجہ سے عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال میں دشواریوں کا سامنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں زیادہ تر عوام گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئیں گے جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہو گا۔
25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کا مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 مئی کو بلوچستان اسمبلی نے عام انتخابات میں ایک ماہ کی تاخیر کی قرارداد منظور کی تھی۔
قرارداد کے مطابق بلوچستان میں ان دنوں میں برداشت نہ کرنے والی گرمیاں ہوں گی جو ووٹرز کو انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہونا ناممکن بنا دیں گے۔
پولنگ اسٹیشنز میں بجلی کی بندش بھی پولنگ اسٹاف کو اپنا کام کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرے گی۔
قرار داد میں بلوچستان حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ وفاقی حکومت سے گزارش کی جائے کہ انتخابات کو ایک ماہ تاخیر کر کے اگست کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں۔
The post عام انتخابات: تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KeGHD2
via IFTTT


No comments:
Write komentar