Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

انتخابات سے قبل استعفوں کی بھرمار، اہم ترین حکومتی عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں ناصر جنجوعہ کے استعفے سے متعلق تصدیق کر دی گئی ہے۔نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ناصرخان جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔یاد رہے 23 اکتوبر 2015 کو سابقہ حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا،

یہ بھی پڑھیں‌: سرمایہ، ذاتی اثرورسوخ ، ووٹ ٹینک اور پارٹی قیادت سے غیر مشروط وفاداری پاکستان میں ٹکٹ دینے کے لیے سب سے پہلا اصول ہوتی ہے تو پھر اس بار جس طرح ٹکٹ تقسیم ہوئے ہیں اگلی حکومت کس کی ہو گی ؟ نامور صحافی کا دلائل سے بھر پوریہ خصوصی تجزیہ ملاحظہ کیجیے

مشیر (این ایس اے) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو اس وقت خارجہ امور کے مشیر بھی تھے۔لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔ انہوں نے 3 اکتوبر 2015 کو سدرن کمانڈ کا چارج میجر جنرل عامر ریاض کے سپرد کیا تھا.جنرل جنجوعہ 2013 سے کوئٹہ میں کور کمانڈر تعینات تھے اور اس وقت عمومی رائے تھی کہ ان کی تعیناتی کے دوران بلوچستان میں امن کا قیام کسی حد تک ممکن ہو سکا جبکہ انہوں نے ہی صوبے میں بیرونی مداخلت کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرکے عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو کنٹرول کیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی وزیر کی حیثیت کو نگراں حکومت نے واپس لے لی تھی، جس کے بعد ان کے اور نگراں حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔ (س)

یہ بھی پڑھیں‌:100 سال تک اقتدار کے مزے لینے والے شاہ جیونہ خاندان پر بھی زوال آ گیا ، انگریز اور جرنیل اس خاندان کو کیوں اور کس طرح نوازتے رہے اور فیصل صالح حیات کی جھنگ میں کوئی جاگیر کیوں نہیں ؟ انکشافات پر مبنی یہ رپورٹ ملاحظہ کیجیے




from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2N3Bc8e
via IFTTT

No comments:
Write komentar