Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 28 June 2018

بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر اپنے فوجی دوست کی بیوی کا قاتل نکلا

 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر اپنے ہی فوجی دوست کی بیوی کا قاتل نکلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر نکھل ہانڈا نے اپنے دوست میجر کی بیوی کو چلتی گاڑی سے پھینکا، پھر اسے روند ڈالا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے میجر نکھل کو میرٹھ سے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

40 سالہ میجر نکھل نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ اپنے میجر دوست کی بیوی 35 سالہ شائلزہ دیویدی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاتون کے انکار پر اس کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق میجر نکھل ہانڈا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے تین ہزار سے زیادہ فون کالز اور مسیجز بھیج چکا تھا۔

ایک دن میجر نکھل بہانے سے اپنے دوست کی بیوی کو گاڑی میں سیر کرانے کے لیے لے گیا اور دوران سفر شادی کی پیشکش کی۔

جب خاتون نے شادی سے انکار کیا نکھل طیش میں آ گیا اور اس نے چلتی گاڑی سے خاتون کو پھینک دیا اور اتنا ہی نہیں خاتون کو گاڑی سے روند بھی ڈالا اور قتل کے بعد فرار ہو گیا۔

The post بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر اپنے فوجی دوست کی بیوی کا قاتل نکلا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IxJ3qM
via IFTTT

No comments:
Write komentar