Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 March 2018

مشرقی غوطہ سے اسرائیلی ہتھیار بر آمد

 

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور بارودی مواد بر آمد ہوئے۔اطلاعات کے مطابق شام کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار اور بارودی مواد زیر زمین کئی ٹنلوں سے برآمد ہوئے۔

شام کی فوج نے مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا میں آپریشن کلین اپ کے دوران رہائشی علاقوں میں کئی پیچیدہ اور لمبی ٹنلوں کا سراغ لگا کر ان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل بھی شام کی فوج نے اسرائیلی، امریکی اور یورپی ساخت کے ہتھیاروں کے کئی گوداموں پر قبضہ کیا تھا۔شامی فوج نے شامی عوام کی حمایت سے 26 فروری سے مشرقی غوطہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کرنے کی کارروائی شروع کی ہے ۔

The post مشرقی غوطہ سے اسرائیلی ہتھیار بر آمد appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J1a7QZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar