Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور شاہد آفریدی کے گھر خوشیوں کی پری گھس گئی، پاکستانی کرکٹر کے گھر پر خوشیوں کا سماں، مداحوں کی مبارکبادیں

 

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی آج 38 ویں سالگرہ منارہے ہیں، آفریدی کو ان کے شاندار ریکارڈز کے سبب کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان دنوں شاہد آفریدی متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں جاری پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں کراچی کنگز

کے لیے کھیلتے ہوئے مداحوں کو اپنی کارکردگی سے لبھا رہے ہیں‘ حال ہی میں انہوں نے پی ایس ایل کا مشکل ترین کیچ پکڑ کر شائقین کوورطۂ حیرت میں ڈال دیا تھا۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، 1996 میں سری لنکا کے خلاف اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیزترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔ان کا یہ ریکارڈ تقریباً 17سال تک قائم رہا جسے نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اورپھرجنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے نام کر لیا۔1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے دیا۔آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اوراسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اورسب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔ آج شاہد آفریدی کے مداح شہر شہر ان کی سالگرہ کا جشن منائیں گے اور کیک کاٹیں گے۔شاہد آفریدی کا چارسوواں شاندارچھکا شاہد آفریدی کے پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے خلاف نودھواں دھارچھکے انگلینڈ کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرانا آفریدی کا ہی کمال ہے کرکٹ کی دنیا کا مشکل ترین کیچ جسے صرف شاہد آفریدی ہی پکڑسکتے تھے شاہد آفریدی ایشیا کپ میں بنگلہ دیشی باؤلرزکی دھلائی کرتے ہوئے۔(ن)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oyIqX8
via IFTTT

No comments:
Write komentar