Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 March 2018

سعودیہ تیل سے حاصل آمدنی کو دنیا بھر میں تکفیری وہابی افکار پھیلانے پر صرف کررہا ہے:واشنگٹن پوسٹ

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تحلیل میں لکھاہے کہ سعودی عرب کے اندر اورباہر اس کی سرگرمیوں پر نظرڈالنے سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے دنیا اورعلاقے کے اکثر دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور یاپھر وہ سعودی عرب کے وہابی افکارسے متاثر ہیں اورانہیں آل سعود کی مالی واسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تحلیل میں لکھاہے کہ سعودی عرب کے اندر اورباہر اس کی سرگرمیوں پر نظرڈالنے سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے دنیا اورعلاقے کے اکثر دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور یاپھر وہ سعودی عرب کے وہابی افکارسے متاثر ہیں اورانہیں آل سعود کی مالی واسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھاکہ سعودی ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں بھی اعتراف کیا ہے کہ وہابی افکار کو پھیلانے میں سعودی حکومت کا اہم کردار رہا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اکثر لوگ وہابیت کو دہشتگردی و انتہا پسندی کا اصلی منبہ سمجھتے ہیں واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ سرد جنگ کےد وران سے سعودیہ مساجد ومدارس کے ذریعے وہابیت کو فروغ ملا ہے۔

سعودیہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد منجملہ داعش اورالقاعدہ افریقہ حتیٰ یورپ میں انصارالشرعیہ ،بوکوحرام اورالشباب ناموں کےساتھ سرگرم ہیں اوریہ گروہ عالمی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔

درحقیقت وہابیت کسی حد اورحدود کی قائل نہیں ہے چنانچہ ان انحرافی عقائد کے منحوس نتائج کے جال میں خود اسکےبانی اورحامی پھنس چکے ہیں یہ بات اب کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کہ سعودی حکومت نے وہابی افکار کے مراکز افغانستان سے لیکر امریکہ تک دنیا بھر میں دہشتگرد بھیجنے والے ملک کی حیثیت سے دہشتگردی کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے شام ،عرا ق،یمن ،امریکہ اوریورپی ممالک میں سعودی شہریوں کی گرفتاریاں اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہیں ۔واشنگٹن بھی ریاض کےساتھ تعاون کے سبب اوراپنے اہداف کے حصول کیلئے دہشتگردانہ کاروائیوں میں سعودیوں کے ملوث ہونے کی پردہ پوشی کررہا ہے ۔

یہ بات سب پر واضح ہے کہ دہشتگردی اورتکفیری گروہوں کی جڑیں وہابیت کے انحرافی اورانتہاپسندانہ رحجانات میں پیوسط ہیں یہ انحرافی عقائد دہشتگرد گروہوں کو وجود میں لانے اورعلاقے میں آل سعودکی فتنہ انگیزی کا سبب بنے ہیں ۔

The post سعودیہ تیل سے حاصل آمدنی کو دنیا بھر میں تکفیری وہابی افکار پھیلانے پر صرف کررہا ہے:واشنگٹن پوسٹ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pLAdyr
via IFTTT

No comments:
Write komentar