اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیانات اور ملاقات سے انکار پر وفاقی اوربلوچستان حکومت کے درمیان محاذ آرائی بڑھنے لگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والی لیگی حکومت بلوچستان میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ ن لیگ نے جب عبدالقدوس بزنجو کوصوبائی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکرمنتخب کرایا تو ان میں کوئی خرابی نہیں تھی۔
مگرجب انہوں نے لیگی وزیراعلیٰ کی آمرانہ سوچ کے خلاف بغاوت کی تو وہ برے بن گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے خلاف ہی نہیں بولے بلکہ انہوں نے سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین صادق سنجرانی کے انتخاب کو بھی ہارس ٹریڈنگ کا نتیجہ قراردے دیا۔
تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق اب بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے بھی وفاقی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے وزیراعظم سے معافی یا بصورت دیگراسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے خیبرپختونخوا اورسندھ کی حکومتوں کے ساتھ پہلے ہی معاملات ٹھیک نہیں۔ اب بلوچستان کی حکومت کےساتھ محاذآرائی نہ تو قومی مفاد میں ہے اورنہ اس میں ن لیگ کا کوئی فائدہ ہے۔جبکہ دوسری جانب تاحال وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت سامنے نہیں لا سکے۔
The post وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pRuaZq
via IFTTT


No comments:
Write komentar