لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجہ قمرالاسلام وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئےہیں۔ راجہ قمرالاسلام کی وجہ سے شہبازشریف کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگی رہنما انجینیرقمرالاسلام کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔جب کہ انجینیرقمرالاسلام نے کئی چیزیں بھی تسلیم کر لی ہیں۔جس کے بعد انجینیرقمرالاسلام سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔کیونکہ راجہ قمر الاسلام نے کئی معاملات میں شہباز شریف کےکردار سے متعلق بھی بتایا ہے۔اور اس کے بعد ہی نیب نے شہباز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئیدہ دو ہفتوں میں کچھ بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔جب کہ 56 کمپنیو ں کے اسکینڈل میں شہباز شریف،،فواد حسن فواد اور حمزہ شہباز کی گرفتاری متوقع ہے۔یاد رہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگ کے رہنما اور چوہدری نثار کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے ن لیگی امیدوارراجہ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔قمرالاسلام کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔قمرالاسلام پر ایک ارب رروپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔ تاہم اس پر نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ چوہدری نثار کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ قمرالاسلام کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک ہے۔
قمرالاسلام کی گرفتاری کا سن کربہت دکھ ہوا ہے۔جبکہ چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔جبکہ دوسری جانب صاف پانی کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام کا 12 سالہ بیٹاسالارالاسلام اپنی بہن اور ن لیگ کے کارکنوںکے ساتھ راولپنڈی کچہری پہنچ گیا،اس موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے گو نثار گو کے نعرے بھی لگائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سالار الاسلام نے کہا کہ میرے والد لاہور ٹکٹ وصول کرنے گئے تھے، نیب نے میرے والدکوبتایا کہ آپ سے بات کرنی ہے،6 گھنٹے لاہورنیب آفس کے باہرکھڑا رہا،سالار الاسلام کا کہناتھا کہ راولپنڈی سے فون پرمجھے بتایاگیاکہ ابوکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سالار الاسلام نے کہا کہ مجھے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے پیغام بھجوایا ہے کہ اپنی مہم بھرپور انداز میں چلائیں اور کسی بھی رکاوٹ کو مدنظر نہ رکھا جائے ۔(س)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KcFKv8
via IFTTT

No comments:
Write komentar