Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

روک سکو تو روک لو۔۔۔ انتخابات سے قبل عمران خان کو پاکستان کے 4 بڑے حلقوں سے خوشخبری سنا دی گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا آج آخری روز ہے اور ایپلٹ ٹریبونلز کی جانب سے فیصلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے،

یہ بھی پڑھیں‌: سرمایہ، ذاتی اثرورسوخ ، ووٹ ٹینک اور پارٹی قیادت سے غیر مشروط وفاداری پاکستان میں ٹکٹ دینے کے لیے سب سے پہلا اصول ہوتی ہے تو پھر اس بار جس طرح ٹکٹ تقسیم ہوئے ہیں اگلی حکومت کس کی ہو گی ؟ نامور صحافی کا دلائل سے بھر پوریہ خصوصی تجزیہ ملاحظہ کیجیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد ٹو سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار ہاروش ارشد شیخ کی جانب سے عمران خان کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کردیے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان نے جو اثاثے 2013 میں ظاہر کیے وہ اب نہیں ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں سے متعلق سماعت کرتے ہوئے این اے 243 سے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔خواجہ اظہار نے کاغذات نامزدگی این اے 243 کے بجائے این اے 242 میں جمع کرا دیے تھے۔واضح رہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے 19 جون کو ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 21 ایپلٹ ٹریبونلز بنائے تھے، جہاں دائر کی گئی اپیلوں پر فیصلے کے لیے 27 جون تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں‌:100 سال تک اقتدار کے مزے لینے والے شاہ جیونہ خاندان پر بھی زوال آ گیا ، انگریز اور جرنیل اس خاندان کو کیوں اور کس طرح نوازتے رہے اور فیصل صالح حیات کی جھنگ میں کوئی جاگیر کیوں نہیں ؟ انکشافات پر مبنی یہ رپورٹ ملاحظہ کیجیے

اسلام آباد کے لیے ایک، خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ایپلٹ ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔شیڈول کے مطابق 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں‌:الیکشن سے قبل ہی صوبہ پنجاب کے ایک اہم ترین ضلع میں تحریک انصاف کی جیت پیشگوئیاں ۔۔۔ چند گھنٹوں کے اندر اندر ایسا کیا ہو گیا کہ کانٹے کا مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والی (ن) لیگ سر چھپانے پر مجبور ہو گئی ؟ خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں‌:الیکشن 2018 : وہ حلقہ جہاں عمران خان کے امیدوار ہونے کے باوجود اہل علاقہ اس سوچ میں پڑے ہوئے ہیں کہ عمران خان کی جیت کا ہمیں کیا فائدہ کیونکہ نہ تو وہ مقامی ہے اور نہ ہی ہماری پہنچ میں ۔۔۔۔ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا سیاسی تبصرہ ملاحظہ کریں



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Iwtz6C
via IFTTT

No comments:
Write komentar