Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری جاری: املاک تباہ

 

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے منگل کی شام اور آج بدھ کو علی الصباؓ کم سے کم چار بار غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں گیسی غبارے چھوڑنے والے ایک فلسطینی گروپ پر کم سے کم ایک میزائل داغا۔

مرکز کے نامہ نگار کے مطابق منگل کی شام اسرائیلی فوج کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے شمالی غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلسل چار بار بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں ان فلسطینی ’تخریب کاروں‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے جو گیسی غبارے اور آتش گیر کاغذی جہازوں سے اسرائیل پر حملے کر کے فصلوں اور املاک کو نذرآتش کر رہے ہیں۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے تین مقامات پر بمباری کی۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی مشرقی کالونی الشجاعیہ میں بمباری میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے التفاح کالونی اور جبل الصورانی میں گاڑیوں پر میزائل گرائے گئے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

The post غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری جاری: املاک تباہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tJoLp1
via IFTTT

No comments:
Write komentar