Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

امریکہ کی اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے ساتھ دشمنی تھی، ہے اور جاری رہے گی

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایرانی قوم ، اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے ساتھ دشمنی تھی، ہے اور جاری رہے گی اور اس میں امریکہ کی دونوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ کے ولائی نمائندوں کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک کے عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے باہمیم ذاکرات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر انھوں نے ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ٹھوس اور عملی اقدامات انجام دیئے تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھے گا۔

ظریف نے کہا کہ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے میں بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کا طریقہ کار اختیار نہیں کیا بلکہ اس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی راستہ اختیار کیا۔

ظریف نے کہا کہ ہمیں ثابت کرنا چاہیے کہ امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے سے ایرانی قوم ، اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ اور ایرانی قوم استقامت کے ساتھ ملکی اور قومی پیشرفت اور ترقی کے راستے پر گامزن رہے گي۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ہمیں امریکہ کو پوری دنیا نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ امریکہ پوری دنیا نہیں ہے اور ہم ہمسایہ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھ سکتے ہیں اور ہماری ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔

The post امریکہ کی اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے ساتھ دشمنی تھی، ہے اور جاری رہے گی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2yMqjEw
via IFTTT

No comments:
Write komentar