Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

متحدہ عرب امارات میں ابراج گروپ کے بانی کے خلاف جرائم کا مقدمہ

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دو چیک باؤنس ہونے کے خلاف پراسیکیوٹر نے ابراج گروپ کے بانی پاکستانی نژاد عارف نقوی کے خلاف جرم کی ایک شکایت درج کرا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ مئی کے اوائل میں 2 چیک باؤنس ہونے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں عدالتی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے کل دعویٰ کی رقم کے لیے ’ ضروری فنڈز کے بغیر چیک ‘ لکھنے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی اور ان کے ساتھی محمد رفیق لاکھانی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

فنانشل ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق ’حامد جعفر کی جانب سے ابراج گروپ کو قرضے کے لیے تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے عبوری سیکیورٹی چیک بھی جاری کر دیے گئے تھے‘۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں چیک کا باؤنس ہونا سلاخوں کے پیچھے لے جانے والا جرم ہے۔

اس حوالے سے عارف نقوی نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہم دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، رقم کی دوبارہ ادائیگی کے حوالے سے معاملے پر تبادلہ خیال جاری ہے اور ہم اس عمل میں شامل تمام لوگوں کے ساتھ اطمینان بخش حل نکالیں گے، لیکن عارف نقوی خود سے اس سماعت میں پیش نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ اس وقت لندن میں ہیں‘۔

اس حوالے سے جمعرات کو سماعت ہو گی، جہاں ان کی غیر حاضری کی صورت میں جج کی جانب سے کارروائی آگے بڑھانے کی امید ہے، اس کے علاوہ پہلی مرتبہ مشرقی وسطیٰ کے بڑے نجی ایکوٹی فنڈز کے آغاز میں مشکلات کے باعث اس فنڈز سے منسلک سینئر لوگوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

The post متحدہ عرب امارات میں ابراج گروپ کے بانی کے خلاف جرائم کا مقدمہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tM3xqO
via IFTTT

No comments:
Write komentar