Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 28 June 2018

شاہد خاقان عباسی کی جگہ انتخابات میں کون سی خاتون حصہ لیں گی ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آبائی سیٹ این اے 57 سے تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔این اے 57 میں پیپلز پارٹی کا امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف

کا پلڑہ بھاری ہو گیا ہے۔شوہر کے نا ہل ہونے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ ثمینہ خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی امیدوار ہوں گی ۔ثمینہ خاقان عباسی ان کی کورنگ امیدوار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کسی بھی صورت میں اپنا آبائی حلقہ کسی اور کو دینے کے لئے تیار نہیں ۔یاد رہے اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تا حیات نا ال قرار دے دیا تھا۔۔الیکشن ٹربیونل میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ کی ہے الیکشن کمیشن نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو ایف ای57 کے لئے نا اہل قرار دیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے۔فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، وہ 62 ون ایف کے تناظرمیں اہل نہیں ہیں۔تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ہائی کورٹ اگر لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو پھر ان کی بیگم ثمینہ خاقان عباسی انتخابات میں حصہ لیں گی۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے لیکن ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے سامنے انہوں نے اپنا سر تسلیم خم کر دیاتھا ۔ اشاہد خاقان عباسی کو خوف لاحق تھا کہ وہ اسلام آباد سے عمران خان کے مقابلے میں اپنی نشست کھو سکتے ہیں۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں :’’ عمران خان پر الزام لگانے والوں شرم سے ڈوب مرو۔۔۔۔۔‘‘ پچھلے 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں تعلیم کے نظام کو کہاں پہنچا دیا گیا؟ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا

یہ بھی پڑھیں :’’ جے توں رب نو منانا پہلے یار نوں منا۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

یہ بھی پڑھیں :عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک میں اپنے نو تعمیر شدہ گھر میں داخل ہونے لگے تو بیگم صاحبہ نے انہیں روک دیا اور کہنے لگیں ۔۔۔۔ یہ تازہ ترین اور معنی خیز خبر ملاحظہ کیجیے

یہ بھی پڑھیں :اچھے کپڑے پہننے چھوڑ دیں ، ان خوبصورت کالے بالوں کو چڑیا کا گھونسلہ بنائیں اور اورپو ری کوشش کر کے اپنی جسمانی کشش ختم کردیں ۔۔۔۔۔ دفتر میں کام کرنیوالی ایک پاکستانی خاتون کو یہ مشورہ کس نے اور کیوں دے دیا ؟ ایک انوکھا مگر سچا واقعہ ملاحظہ کیجیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2tJsbYU
via IFTTT

No comments:
Write komentar