چیئرمین تحریک انصاف نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے کے لیے جہاں ضروری ہوا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کریں گے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم نے جن حلقوں میں ضروری سمجھا وہاں سروے بھی کرائے ہیں اور اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
انتخابی منشور کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور تیار ہے جسے جولائی کے آغاز میں جاری کر دیا جائے گا۔
پارٹی میں گروہ بندی کا اعتراف
عمران خان نے تحریک انصاف میں گروہ بندیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں جن کو روکنا بہت مشکل ہوتا ہے اور پی ٹی آئی میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی گروپس موجود ہیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ گروہ بندیاں پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد ختم ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کو ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز دئیے جاتے ہیں جو کرپشن کا باعث بنتے ہیں اس لیے جب تک اس ملک میں ان اراکین اسمبلی کے یہ فنڈز نہیں روکے جاتے اور بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں بنایا جاتا، ملکی ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیں گے بلکہ پچھلی بار کی اپنی صوبائی حکومت کی طرح بلدیاتی سطح کو مضبوط بنائیں گے تاکہ نیچے کی سطح پر بہتری آئے اور ملک آگے بڑھے۔
The post مسلم لیگ (ن) کو شکست دینے کے لیے ہر طریقہ اپنائیں گے: عمران خان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2K8WYJE
via IFTTT


No comments:
Write komentar