Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 27 June 2018

افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں 5 طالبان جنگجوؤں سمیت 11 افراد ہلاک

 

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے زمال مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 طالبان جنگجوؤں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق صوبائی گورنر حافظ عبدالقیوم نے کہا کہ ضلع ویگال میں پیر کو رات گئے ہونے والے ڈرون حملے میں 5 طالبان جنگجو اور 6 شہری ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ’گاؤں کے مکین اور طالبان پچھلے حملے میں زخمی ہونے والے ایک جنگجو کی عیادت کے لیے جمع تھے، جب ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں شہری اور جنگجو دونوں ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب مغربی صوبے فرح میں ایک حملے میں انٹیلی جنس سروس کے عہدیدار ہلاک ہو گئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مِہری کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان، انٹیلی جنس عہدیدار پر حملہ کر کے فرار ہو گئے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی فوج نے افغانستان کے صوبے کنڑ میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا ریڈی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’امریکی فوجی حکام نے انہیں اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے میں ٹی ٹی پی کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔‘

دوسری جانب امریکا کے سرکاری ریڈیو کی جانب سے بھی کہا گیا کہ ڈرون حملے میں ملافضل اللہ کی ہلاکت کے دعوے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے ملا فضل اللہ کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی ملا فضل اللہ کی افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

The post افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں 5 طالبان جنگجوؤں سمیت 11 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2It41Hn
via IFTTT

No comments:
Write komentar