نیب ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو حسن نواز، حسین نواز، اسحٰق ڈار اور علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کر کے انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کے لیے درخواست کی جائے گی تا کہ ان کے خلاف دائر مقدمات پر فوری فیصلہ کیا جائے۔
نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے درخواست کے مطابق ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر اتفاق کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے بڑی کارروائی متوقع ہے۔
نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری صحت پنجاب علی جان اور سیکریٹری پنجاب نجم شاہ کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے جائیں گے۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ اسحٰق ڈار کی وطن واپسی کے لیے کارروائی شروع ہو گئی ہے جو قانون کے مطابق آگے بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کے کیس میں کوئی خلاف قانون عمل نہیں ہو گا
نگراں وزیر قانون کا اسحٰق ڈار کی واپسی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی ملزم مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوتا ہے تو اس کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے جس کے بعد ریڈ وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 21 نومبر 2017 کو نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے اسحٰق ڈار کی اٹارنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں مفرور قرار دے دیا تھا۔
احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر مفرور قرار دے کر انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیا تھا اور نیب پراسیکیوٹر کو کارروائی 10 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
The post حسن نواز، حسین نواز، اسحٰق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KfW8eb
via IFTTT


No comments:
Write komentar