Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 28 June 2018

امریکی مشہور سیریز کے اداکار ڈینیئل ڈومیل کی پر اسرار موت معمہ بن گئی، ایسے حقائق سامنے آ گئے جنہوں نے شائقین کو غم وغصہ میں مبتلا کر دیا

 

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی ڈرامے کے مشہور اداکار ڈینیئل ڈومیل کی جیل میں مشتبہ طور پر نیند کی زیادہ ادویات استعمال کرنے کے باعث موت واقع ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق مشہور ٹی وی کرائم ڈرامے کے اداکار ماؤنٹ جوائے جیل میں منشیات فروشی کا الزام ثابت ہونے پر جیل کاٹ رہے تھے

کہ دس روز کی قبل اُن کی حالت اچانک تشویشناک ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق 12 روز قبل امریکی اداکار بیرک میں بغیر کسی حرکت کی حالت میں پائے گئے جس کے بعد انہیں طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹرز کی مدد طلب کی گئی۔ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈینیئل کی حالت بہتر ہوئی مگر پھر ایک روز بعد اُن کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی اور پھر انہیں ہوش نہیں آیا، اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔اسپتال میں 17 جون سے زیر علاج اداکار 27 جون کی صبح امریکی وقت کے مطابق 4 بجے زندگی کی بازی ہار گئے، ڈاکٹرز کے مطابق اُن کی موت زیادہ مقدار میں ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی۔اہل خانہ نے جب ڈینیئل کی موت کی تصدیق کی تو شوبز شخصیات اور مداح غمزدہ ہوگئے، اداکار کی دوست اسٹیفن نے اچانک موت پر جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ’منشیات نے ایک اور قیمتی نوجوان کی زندگی لے لی، میں جانتی ہوں کہ تمھیں (ڈینیئل) کو ایک موقع چاہیے تھا تاکہ اپنے آپ میں تبدیلی لاسکے مگر تم جانتے تھے کہ تم نے غلطی کی‘ْ۔دوسری جانب بولی وڈ

اداکارہ انوشکا شرما، نیہا دھوپیا اور سونم کپور کی شادی کے بعد اب دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کی شادیاں خبروں میں ہیں۔اگرچہ عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، تاہم اداکارائیں تیزی سے اپنی ذاتی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی تو شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اگلے کچھ عرصے میں پگی چوپس یعنی پریانکا چوپڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔پریانکا چوپڑا کی محبت کی چہ مگوئیاں تو گزشتہ چند ماہ سے جاری تھیں، تاہم ان میں رواں ماہ کے آغاز سے اس وقت تیزی آئی جب پگی چوپس کو امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس کے ساتھ دیکھا گیا۔امریکی و بھارتی میڈیا میں گزشتہ ایک ماہ سے ان کی محبت کی خبریں شائع ہو رہی تھیں۔جہاں گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا نے نکس جونس کے خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی تھی، اب وہیں امریکی گلوکار اپنی بھارتی محبوبہ سے ملنے ممبئی آ پہنچے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنے 25 سالہ دوست امریکی گلوکار نک جونس کو اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا سے بھی ملوایا۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2tPh7K2
via IFTTT

No comments:
Write komentar