اسلام آباد(ویب ڈیسک)میاں شہباز شریف کی پارٹی صدارت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا ،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواست
کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پردر خواست گزار شجاع الرحمن کے وکیل سید ظفر علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کے نئے صدر کا انتخاب پارٹی آئین کے مطابق نہیں ہوا ہے کیونکہ انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات ایک کمرے میں ایک ہی کلرک سے بنوا کر الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف اور قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ۔دوسری جانب ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فواد چوہدری کو ان کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے ان کے آبائی حلقے این اے 67 جہلم سے کاغذات مسترد کیے تھے جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ نجی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ٹریبونل کےمطابق بیرون ملک دوروں پر32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔اپیل میں کہا گیا کہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نےلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو جہلم کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جب کہ عدالت نے الیکشن کمیشن اور ٹریبونل سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔عدالتی فیصلے پر فواد چوہدری نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں انصاف ہوا، میرے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مضحکہ خیز تھا، جس طرح سے فیصلہ معطل ہوا اس سے انصاف کا بول بالا ہوا اور قانون جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو میری نااہلی پر خوش تھے، 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ان کی خوشیاں برباد ہوگئیں۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2lI0kVs
via IFTTT

No comments:
Write komentar