راولپنڈی (ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے ایف آئی اے کو دی گئی مہلت میں 6 اگست تک توسیع دیدی۔
عدالت نے پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ایف آئی اے کو حکم دیا تھاکہ ملزم کی پاکستان میں تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عدالت نے ملزم کے پلاٹس اور بینک اکائونٹس سے متعلق بیشتر معلومات عدالت کو فراہم کر دی ہیں۔ گزشتہ روز تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی جائیداد بارے معلومات حاصل کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے جس پر عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فواد چوہدری کو ان کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے ان کے آبائی حلقے این اے 67 جہلم سے کاغذات مسترد کیے تھے جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔نجی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ٹریبونل کےمطابق بیرون
ملک دوروں پر32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔اپیل میں کہا گیا کہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نےلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو جہلم کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جب کہ عدالت نے الیکشن کمیشن اور ٹریبونل سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔عدالتی فیصلے پر فواد چوہدری نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں انصاف ہوا، میرے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مضحکہ خیز تھا، جس طرح سے فیصلہ معطل ہوا اس سے انصاف کا بول بالا ہوا اور قانون جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو میری نااہلی پر خوش تھے، 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ان کی خوشیاں برباد ہوگئیں۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2yWeaNA
via IFTTT

No comments:
Write komentar