لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے 700 سے زائد درآمدی اشیاء پر وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔صنعت کاروں نے اکتوبر 2017 میں ایل ایچ سی میں مقدمہ دائر کیا جس میں درخواست کی گئی کہ وزارت خزانہ کی جانب سے 700 سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگاناتجارتی برادری کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔درخواست گزار کے وکیل محمد محسن ورک نے دلائل دیئے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزارت خزانہ کے ذریعے درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی عائد کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے کے تحت وفاقی کابینہ سے منظوری لازمی ہے۔دوسری جانب وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی ار کو انچارج کی منظوری سے ٹیکس لگانے کا اختیار ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 18 کی ضمنی دفعہ 3 کے تحت ڈیوٹی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔جس پر جسٹس شاہد کریم نے سی این ایس انجینیرنگ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے درآمدی اشیاء پر وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
The post 700 درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pKropx
via IFTTT


No comments:
Write komentar