Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 29 March 2018

’پاکستان واپس آنا میرا خواب تھا‘ملالہ یوسف زئی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے والی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آنا ان کا خواب تھا جس کے بارے میں وہ پچھلے پانچ سالوں سے سوچ رہی ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں جاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک یہ یقین نہیں آرہا کہ میں اپنے ملک میں واپس آگئی ہوں۔

اپنی تقریر کے دوران ملالہ یوسف زئی آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ساڑھے 5 سال بعد وطن واپسی پر بہت خوش ہوں۔اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندی سے قبل سوات بہت خوبصورت علاقہ تھا، لیکن بعد میں دہشت گردی نے یہاں سب کچھ تباہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ بیرونِ ملک سفر کہیں سفر کیا کرتی تھیں اور طیارے سے جب دنیا نیو یارک اور لندن جیسے شہروں کو دیکھتی تھیں تو دل میں خیال آتا تھا کہ یہ سوچا جائے کہ کراچی، اسلام آباد ہیں لیکن یہ سچ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 5 سال سے یہی خواب دیکھا تھا کہ پاکستان جاؤں گی، اس وقت 20 سال کی ہوں اور بہت کچھ دیکھ لیا۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا چاہیے۔

صحافیوں کے سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے جس کے لیے صرف ایک ادارہ کام نہیں کرسکتا بلکہ اس کے لیے اجتماعی جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں آگے جانے کی صلاحیتیں موجود ہیں جہاں پاکستان میں خاتون وزیراعظم بنی، کھیلوں میں شرکت کی، اور آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جن کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی جس میں ملالہ فنڈ پہلے ہی 60 لاکھ روپے خرچ کر چکا ہے۔

قبلِ ازیں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں ملالہ یوسف زئی کی واپسی پر مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان ملالہ یوسف زئی کا گھر ہے، اور یہ یہاں کسی بھی وقت آسکتی ہیں، جس طرح برطانیہ نے ملالہ کو ‘۔یاد رہے کہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 5 سال بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔

The post ’پاکستان واپس آنا میرا خواب تھا‘ملالہ یوسف زئی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GnT75q
via IFTTT

No comments:
Write komentar