Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 March 2018

واشنگٹن انتظامیہ کی موجودہ پالیسیاں پورے عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں: تجزیہ کار الجزائر

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) الجزائر کے پولٹیکل اسٹیڈیز سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے کے حوالے سے امریکہ کی پالیسیاں کسی بھی علاقائی ممالک کے مفاد میں نہیں ہیں بلکہ یہ پالیسیاں پورے عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

الجزائر یونیورسٹی کے پولٹیکل اسٹیڈیز سینٹر کے پروفیسر وپارلیمانی ترجمان’’سلیمان شینان‘‘نےکہاکہ علاقے کے حوالے سے امریکہ کی پالیسیاں کسی بھی علاقائی ممالک کے مفاد میں نہیں ہیں بلکہ یہ پالیسیاں پورے عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے امن وآزادی پسندلوگ حتیٰ یورپی یونین کے حکام کا عقیدہ ہے کہ مشرق وسطیٰ اورجوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکہ کی موجودہ پالیسیاں پورے علاقے کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنی پر مبنی امریکی پالیسیاں واقدامات فوری طورپر بند ہونے چاہئے کیونکہ اس قسم کے رویے سے کسی کو بھی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ۔

الجزائر یونیورسٹی کے پروفیسر نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری یا اس میں تبدیلوں کی کوششوں کے منفی نتائج کے بارے میں کہاکہ ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکہ کے اقدمات ایک بڑے زلزلے کی مانند ہیں جسے اکثر ممالک متاثر ہونگے کیونکہ یہ معاہدہ مختلف اطراف کے درمیان سالوں کے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے بعض علاقائی ممالک کے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے متعلق بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری معاہدہ علاقے میں امن واستحکام کی برقراری کی ضمانت ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی عوام کو اس معاہدے کے ثمرات حاصل ہونے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ معاہدے کے مکمل نفاذ سے پوری دنیا میں امن واستحکام قائم ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ خطےمیں خاص کر شام میں رونما ہونے والے واقعات سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ ایران اوراسکے اتحادی علاقائی تنازعات ومسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ بعض رجعتی علاقائی حکومتیں اوران کے مغربی آقا موجودہ تنازعات کو مزید پیچیدہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

The post واشنگٹن انتظامیہ کی موجودہ پالیسیاں پورے عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں: تجزیہ کار الجزائر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GflqmS
via IFTTT

No comments:
Write komentar