لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ن لیگ کی مزید وکٹیں گرانے کیلئے تیار ہیں جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بہاولنگرسے ن لیگ کے طاہربشیرچیمہ اور ملتان سے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم ن لیگ چھوڑنے کی تیاری مکمل کر چلے ہیں
جبکہ رحیم یار خان سے خسرو بختیار کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور گوجرانوالہ سے رانا عمر نذیر نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور ان کے بھی اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ یہ تمام اراکین ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔واضح رہے فیصل آباد کے حلقہ این اے81 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے گزشتہ روز تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق زیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے نامعلوم کالز کے ذریعے مخصوص ہدایات ملنے کا انکشاف کیاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یہ انکشاف اجلاس میں رکن رمیش کمار نے کیااور کہا بعض نامعلوم کالر مخصوص ہدایات جاری کرتے ہیں، ماضی میں پارٹی صدر کے انتخاب کے دوران بھی ایسی کالز آئیں اور سینیٹ الیکشن میں بھی اس
قسم کی کالز آسکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا نامعلوم کالز کے تذکرے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیااور کہا اب کوئی نامعلوم کال کرے تو مجھے بتائیں، میری اعلیٰ سطح پر اس حوالے سے بات ہوئی ہے، اب اگر کوئی نامعلوم کال کریگا تو اسے بھگتنا پڑے گا۔ملکی سیاست میں اب نامعلوم کالز کا سلسلہ نہیں چلے گا نہ برداشت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران جب مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو کا بطور امید وار تعارف کرایا گیا تو (ن) لیگ کے رکن حامد حمید نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں سے حلف لیاجائے یہ نوازشریف کومشکل میں نہیں چھوڑیں گے، نوازشریف پارٹی صدر ہوں یانہ ہوں، یہ حلف دیں ان کیساتھ رہیں گے۔ذرائع نے بتایا حامد حمید کے بیان پر (ن) لیگ کے ارکان نے تو خوشی کا اظہار کیا لیکن مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو اس مطالبے پر حیران رہ گئے۔ یاد رہے کہ آج ایک جانب جوڑ توڑ کی سیاست پاکستان میں عروج پر ہے اور پیپلز اور (ن) لیگ سینیٹ انتخابات میں سیٹیں جیتنے کے چکر میں ہیں تو تحریک انصاف اور عمران خان کی ٹیم کی ساری توجہ اگلے الیکشن میں کامیابی پر مرکوز ہے ۔(ش س م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2FNcOEz
via IFTTT

No comments:
Write komentar