انا للہ وانا الیہ راجعون: سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستانی اداکار نسیم وکی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اور اسٹیج انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار نسیم وکی کے والد انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق اداکار نسیم وکی کے والد کافی



عرصے سے سانس اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھے اور علامہ اقبال ٹاون کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے تاہم بروز بدھ وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ علامہ اقبال ٹاون میں ادا کی گئی اور تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں پروڈیوسر سخی سرور بٹ، قیصر ثناء اللہ خان، ارشد چوہدری، جونی ملک، رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، بلال چوہدری، اداکار گلفام، قیصر پیا، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی، اشرف خان، ڈیزائنر بابو، شہکی اور دیگر نے شرکت کی. دکھ کی اس گھڑی میں اداکارہ آفرین پری اور مون بٹ بھی اداکار نسیم وکی کی رہائشگاہ پر افسوس کرنے گئیں اور ان سے افسوس کیا۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Ido1hs
via IFTTT

No comments:
Write komentar