Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 29 March 2018

جب چاہیں چیف جسٹس سے ۔۔۔نواز شریف نے جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے آج کے بیان پر وزیراعظم مناسب سمجھیں تو وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کو

ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جو انہوں نے کی ہیں، وہ فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو بہت اچھا ہوتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو ادارے کسی کو آلہ کار بناتے ہیں یہ سلسلہ اب رک جانا چاہئے اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی ادارے کی حدود میں مداخلت نہیں کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات ہوگی پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا بہت ضروری تھا، اس ملک میں آج تک ووٹ کو احترام نہیں ملا اور اب ہر جگہ میرے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت شیخ نے کہا تھا کہ اڈیالہ میں جگہ خالی ہے، ایسی باتیں کسی بھی وزیراعظم کے لیے کرنا انتہائی غیر مناسب ہے، کیا ایسے الفاظ ایک جج کو زیب دیتے ہیں،ہم نے پھر بھی واویلا نہیں مچایا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار سال میں بتائیں کہاں میں نے آئین سے تجاوز کیا، آئین نے جو مینڈیٹ دیا اس سے کبھی تجاوز نہیں کیا، دوسروں کو بھی آئین کی حدود کو پار نہیں کرنا چاہیے اور اداروں

کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے۔پارٹی قیادت سے ناراض مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کو اس معاملے کی اتنی فکر کیوں ہے۔یاد رہے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا تذکرہ چھڑنے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مری میں غیرقانونی تجاوزات کے کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی وزیراعظم سے حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، اپنے ادارے اور وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کئی سائل آتے ہیں میں ان کی بات سن لیتا ہوں، میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بذریعہ اٹارنی جنرل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد 27 مارچ کو یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ (ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pNMFhU
via IFTTT

No comments:
Write komentar