Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 28 June 2018

بریکنگ نیوز: دانیال عزیز نااہلی کیس، سپریم کورٹ تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ ۔ دانیال عزیز کو عدالت نے نا اہل کر دیا ہے ۔ دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نا اہل قرار دیا گیا ہے. اور انہیں قید کی سزا بھی سنا دی گئی ہے

. سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو آرٹیکل 204 کے تحت سزا سنائی سپریم کورٹ باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربرائی میں کل تین رکنی بینچ دانیال عزیز کیس کا فیصلہ سنایا ،دانیال عزیز کے خلاف فیصلہ 3 مئی کو محفوظ کیا گیا تھا۔و اضح رہے کہ دوران سماعت دانیال عزیز کے وکیل علی رضا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ دانیال عزیزنے تضحیک آمیزبیان نہیں دیا، نجی ٹی وی نے پرائیوٹ تقریب کی ویڈیوکو نشر کی ہے۔اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کے نکات کی تردید نہیں کی گئی، اس موقع پر وکیل نے منطق پیش کی کہ نجی ٹی وی کے بیان کی ٹرانسکرپٹ کو دانیال عزیزنےتسلیم نہیں کیا، دانیال عزیز نےعدالتی فیصلوں پر فقط تنقید کی ہے۔جسٹس عظمت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دانیال عزیزعدالت کے فیورٹ چائلڈ ہیں، ملزم عدلیہ کا ہمیشہ فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے، صفائی کاموقع دیں گے. یاد رہے رواں برس 2 فروری کو سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کے ازخود نوٹس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ 7 فروری 2018 کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے دانیال عزیز کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی تھی۔ 13مارچ کو عدالتِ عظمیٰ نے دانیال عزیز کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں فردِ جرم عائد کر دی اور جسٹس مشیر عالم نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ اس کے علاوہ توہین عدالت کیس میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی سزا ہو چکی ہے۔(س)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Kqkw9a
via IFTTT

No comments:
Write komentar