نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدامات سے متعلق کیسوں کو عالمی فوجداری عدالت کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ شام کی صورتحال سے متعلق رپورٹ عالمی فوجداری عدالت کو بھیجے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے جاری بدترین جنگی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی حمایت کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام میں مسلح جھڑپیں، جنگ بندی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد چوبیس سو ایک کی خلاف ورزی ہیں۔
The post شام میں جنگی جرائم کا کیس عالمی فوجداری عدالت کو بھیجنے کی درخواست appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HwmO9a
via IFTTT


No comments:
Write komentar