Technology

Ads

Most Popular

Friday, 27 April 2018

بحران شام کا فوجی حل نہیں، امریکہ نے اعتراف کر لیا

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر جنگ نے شام پر فوجی جارحیت کے بعد اعتراف کیا ہے کہ شام کے تنازعے کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔رشا ٹوڈے کے مطابق امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کو فوجی طریقے سے ختم نہیں کیا جاسکتا اور واشنگٹن بحران شام کی سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کے قیام کا واحد مقصد داعش کے مسلح افراد کو شکست دینا ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس فرسودہ موقف کا اعادہ کیا کہ شام پر چودہ اپریل کو کیا جانے والا حملہ دوما شہر میں کیمائی حملوں کے خلاف ایک ردعمل تھا اور اس حملے کا مقصد شام میں جھڑپوں کو تیز کرنا نہیں تھا۔

The post بحران شام کا فوجی حل نہیں، امریکہ نے اعتراف کر لیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2vQds2L
via IFTTT

No comments:
Write komentar