Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

عمران خان کے قائم کیے گئے شوکت خانم ہسپتال کا ایک اور اعزاز۔۔۔نامور بین الاقوامی ادارے کے ساتھ الحاق ہو گیا

 

لاہو ر( ویب ڈیسک) شوکت خانم میموریل ہسپتالوں کا امریکی جواینٹ کمیشن انٹرنیشنل سے الحاق ہو گیا، کئی روز تک مکمل جانچ پڑتال کے بعد عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیا کہ شوکت خانم بین الااقوامی معیار کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین

عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام دینے ہوئے کہا میرے لئے انتہائی مسرت و اطمینان کا باعث ہے کہ چوکت خانم کو امریکی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے الحاق ہوا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’شوکت خانم کراچی ہسپتال ہماری زندگیوں کے بعد بھی کئی ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔‘‘ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال میں کام کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔تیسرے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کا مقصد سندھ کے غریب عوام کو سرطان کے مرض کے علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’میں ہسپتال میں کام کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امیروں اور غریبوں کو ایک جیسی طبی سہولیات فراہم کیں۔‘‘عمران خان نے کہا،’’سرطان کے ہسپتالوں کے لیے سات سو ملین روپے اکٹھا کرنا آسان نہیں تھا، مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ سفر اتنا کٹھن ہوگا۔‘‘ عمران خان نے کہا کہ تیسرے ہسپتال کی تکمیل یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی قوم مل کر کیا کر سکتی ہے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد کینسرکے مرض میں مبتلا دس سالہ بچے ولید احمد نے رکھا۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HEwJ8I
via IFTTT

No comments:
Write komentar