Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے کی جگہ پر کل رات گئے لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک گروپ کس طرح ہلہ گلہ کر تا رہا؟ خبر آگئی

 

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج سہہ پہر چار بجے لاہور پہنچیں گے، جلسہ کی تیاریاں مکمل جاری ہے، کپتان مینار پاکستان کنسرٹ میں شریک ہوں گے جبکہ آتشبازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف انتیس اپریل کو مینارِ پاکستان کے

تاریخی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسہ گاہ سمیت شہر بھر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے آج لاہور پہنچ رہے ہیں، کپتان کی آمد سے قبل جلسے کے لئے پنڈال سج گیا۔ جلسہ گاہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ کپتان آج رات نو بجے مینار پاکستان گراؤنڈ پہنچیں گے اور تحریک انصاف کے مینار پاکستان کنسرٹ میں شریک ہوں گے، کنسرٹ میں عطاءاللہ عیسی خیلوی، ابرار الحق اور دیگر گلوکار تحریک انصاف کے نغمات گائیں گے۔ عمران خان کی آمد پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ عمران خان نے خیبر پختونخواہ ، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو آج شام تک مینار پاکستان ٹینٹ سٹی پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کےموقع پر چیئرمین عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ آج سے ٹھیک 22سال قبل تحریک انصاف کی بنیادرکھی، آج سالگرہ ہے، کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 29 اپریل کو لاہور

یہ خبر پڑھیں : عمران خان کا آج مینار پاکستان پر جلسہ: نواز شریف نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ جاتی امراء کے ڈرائنگ روم سے ناقابل یقین خبر لیک ہو گئی

یہ خبر پڑھیں : ڈولفن فورس بھی فیل ہو گئی ۔۔۔ خادم اعلیٰ کی بڑے ارمانوں سے بنائی گئی پولیس فورس اس وقت کس حال میں ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر سامنے آ گئی

کے مینار پاکستان پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔ جلسے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ آتشبازی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ 120 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا جبکہ رات گئے عمران خان نے بھی جلسہ گاہ پہنچ کر جائزہ لیا، دوسری جانب جشن رات گئے تک جاری رہا، لڑکے اور لڑکیاں رقص کرتے رہے، سیکیورٹی کے سخت انظا،مات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگا دیں گئیں ہیں اور یہ جلسہ ملکی تاریک کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، خیال رہے اگر پی ٹی آئی جلسے میں لوگ لانے میں ناکام ہوتی ہے تو تحریک انصاف کو عام انتخابات میں ناقابل تلافی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2HBf8yw
via IFTTT

No comments:
Write komentar