Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 28 April 2018

بال ٹمپرنگ، جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر

 

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے،

حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔

The post بال ٹمپرنگ، جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r6B7ad
via IFTTT

No comments:
Write komentar