Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 28 April 2018

حکومت کے پیش کردہ بجٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:آصف زرداری

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 19-2018 کے بجٹ پر تبصرہ کرنا بے معنی ہے کیونکہ اس بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‘اس بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں جبکہ اخلاقی اور قانونی عنصر کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کی حکومت 3 مہینے کا بجٹ پیش کرے گی۔

بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ‘آخر وفاقی حکومت سارے سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے جبکہ اس کی حکومت کے تقریباً2 ماہ رہ گئے ہیں؟ ‘سابق صدر نے کہا کہ ‘پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی خطیر رقم کے منصوبوں میں کمیشن کا عمل دخل ہے، کیا حکومت اس کمیشن کے لیے پورے سال بجٹ پیش کر رہی ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں صوبوں کو نظرانداز کرنا صوبوں کو وفاق سے دور کر دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس سے قبل کسی بھی وفاقی حکومت نے صوبوں کے خدشات کے بارے میں اتنی بے حسی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

بجٹ 19-2018 اور اپوزیشن کا احتجاج اور تنقید
یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے مالی سال 19-2018 کے لیے 5 ہزار 932 ارب 50کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کیا تھا۔

مالی سال 19-2018 کیلئے 52 کھرب 93 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ پیش
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ‘حکومت یہ بجٹ پیش کرکے اگلی اسمبلی کا حق چھین رہی ہے، حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایک سال کا بجٹ پیش کرے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا بھی کہنا تھا کہ ‘ایک ماہ کی مہمان حکومت کے پاس پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا جواز نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک ایسا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے جس کی نیشنل اکنامک کونسل نے منظوری نہیں دی، چار میں سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا لیکن اس کے باوجود بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔

بجٹ پیش کرنا ذمہ داری سمجھتے ہیں، وزیراعظم
تاہم اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ‘بجٹ پیش کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں تاکہ حکومت اور ملک کا نظام چلتا رہے، انشاءاللہ چار ماہ بعد بھی ہم ہی حکومت میں ہوں گے۔بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘آئندہ جو بھی حکومت آئے اس کے پاس بجٹ کو تبدیل کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔

The post حکومت کے پیش کردہ بجٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:آصف زرداری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Khe98h
via IFTTT

No comments:
Write komentar