تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں۔۔۔۔۔ اعتزاز احسن نے واضح اعلان کر دیا ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن پی پی پی کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے
والے ہیں جبکہ کچھ کالم نگاروں نے بھی اپنے کالموں میں لکھا کہ اعتزاز احسن پر خاندان کی جانب سے دباؤ ہے کہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں۔ اس ساری صورتحال کے مد نظر پاقکستانی عوام تجسس میں مبتلا تھی کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ جس کا جواب خود ہی اعتزاز احسن نے دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں؟ جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی
ہے ، میں پیپلز پارٹی کیوں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ، ٹویٹر پر میرے نام سے بنے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔جب بھی میں ٹویٹر اکاؤنٹ بناؤں گا تو اعلان کروں گا،میں ٹویٹر اکاؤنٹ تب ہی بناؤں گا جب میں اسے پوری طرح سیکھ لوں گا۔ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے ایک خلا تو آئی ہے، چودھری نثار کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں ان کا کوئی مشیر نہیں ہوں، انہیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے خود ہی کرنا ہے۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KnhRxq
via IFTTT

No comments:
Write komentar